کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں ایک اور خستہ حال عمارت گر گئی، لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5 منزلہ بلڈنگ زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے کے زد میں آکر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے نیا آباد میں پیش آیا جہاں 5 منزلہ عمارت خستہ حالی کےباعث خالی تھی جب کہ عمارت کی گیلری کا کچھ حصہ دو روز قبل بارش کے دوران گرا تھا۔
عمارت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر ایک رکشہ بھی تباہ ہو گیا جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نےعمارت گرنے کا نوٹس لے لیا اور ڈی سی ساؤتھ کوجائے حادثہ کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
چیف سیکرٹری نے واقعے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بھی رپورٹ طلب کرلی اور ایس بی سی اے کو خطرناک عمارتیں خالی کرانے کی ہدایت کردی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

