گجرات: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہےکہ فوج ملک کی محافظ ہے اسے پتا ہے ملک کو کیسے سنبھالنا ہے، سیاست میں نظریاتی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔
چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے سینئرصحافیوں نے ملاقات کی جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں چاہیے آج ہم اپنی انا کی قربانی بھی دیں کیونکہ اسی طرح معاملات میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی محافظ ہے اسے پتا ہے ملک کو کیسے سنبھالنا ہے، سیاست میں نظریاتی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے سب کو چاہیے کہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے عوام کا سوچیں ۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں گجرات شہر سے ایم پی اے کی ٹکٹ کا فیصلہ مونس الٰہی کریں گے وہ اس حلقے کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
اس موقع پرپرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت ہمارے بڑے ہیں اور خاندان کے فیصلے وہی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ سال میں سیاست کا نقشہ بدل جائے گا اور نئے چہرے سیاست کے میدان میں آئیں گے ، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرکے لڑیں گے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو میں مونس الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز نے سمجھا رکھا ہے کہ شریف خاندان کے لوگ پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہیں ان پر اعتماد نہیں کرنا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہے بلکہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

