اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہےکہ یہ نظام طاقت پر قائم نہیں رہ سکتا،الیکشن کراو۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی پریس کانفرنس سیاسی اشرافیہ کی زمینی حقیقتوں سے دوری ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی مینڈیٹ چوری کرنے پر لوگ آپ کے خلاف ہیں، ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سماجی استحکام ممکن ہے۔
خیال رہے کہ لیگی رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائیں گے لیکن اقتدار میں نہیں آ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ چند سال قبل ایک نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی تھی جس کی گولی آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔ جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تدبیریں سوچتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے اور اگر معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیئے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ چند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی اور میں نوارد نہیں بلکہ 3 عشروں سے سیاست میں موجود ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

