خوشاب: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں بیٹھے آدمی کا مشن ہے کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں۔ نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن کے نتائج آئیں گے تو حمزہ واپس جائے گا۔
خوشاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ خوشاب میں ایک لوٹا اور لوٹی کو شکست دینی ہے، آپ سب نے ان کو شکست دینے کی ذمہ داری لینی ہے، یہ اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں اس کی قیمت لگواتے ہیں، یہ ضمیر کی قیمت لگوا کر قوم، آئین اور دین سے غداری کرتے ہیں، یہ عمران خان کی نہیں آپ سب کی جنگ ہے۔ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ امریکا نے مقامی میر جعفر اور میر صادق کو ساتھ ملا کر سازش کی۔ مقامی میر جعفر اور میر صادق نے بائیس کروڑ کی منتخب حکومت کو گرایا۔ بڑے ڈاکوؤں کو ہمارےاوپر بیھٹا کر لوگوں کی توہین کی گئی، مغربی ممالک میں ضمانت پر چپڑاسی کوبھی نوکری نہیں دیتے، ہمارے ملک میں کرپٹ، جوتے پالش کرنے والے کو ہمارا سربراہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا آپ شہباز شریف کو وزیراعظم اور حمزہ ککڑی کو وزیراعلیٰ مانتے ہیں؟ کیا آپ آصف زرداری سب سے بڑے بیماری کو مانتے ہیں؟ کیا آپ ڈیزل کو مانتے ہیں جس کی قیمت مہنگی ہو گئی؟ قوم ان کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی ، چیلنج کرتا ہوں، جتنا مرضی ایف آئی آر کاٹیں، مجھ پر 15 ایف آئی آر ہیں، میری ٹیم پر دہشتگردی کی ایف آئی آر ہیں، ایاز امیرکو شرمندہ کیا اس پر تشدد کیا، عمران ریاض کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔
عمران خان نے کہا کہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور خوف دلایا جا رہا ہے، لاہور میں بیٹھے ایک آدمی کا مشن ہے کسی طرح چوروں کو الیکشن جتوا دیں۔ ایک نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لاہور والے کو بتا رہا ہوں جو مرضی ہے کر لو تم صرف خود کو ذلیل کرو گے لوگ تمہیں برا بھلا کہیں گے، تم جتنی دھاندلی کراؤ گے کرا لو، دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن کے نتائج آئیں تو حمزہ واپس جائے گا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ایک نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد حمزہ ککڑی واپس فیل ہو جائے گا۔ بھینس چور، سائیکل چور ، بکری چور کو جیل بھیج دیا جاتا ہے، بڑے ڈاکوؤں کو این آر او مل جاتا ہے۔ جوتے پالش والے کو ہمارا سربراہ بنا دیا گیا، مغربی ممالک میں ضمانت پر چپڑاسی کو بھی نوکری نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان سن لو! ہمیں تمہیں تسلیم نہیں کرتے، ضمنی انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، مولانا رومی نے کہا تھا قوم اھچے اور برے کی تمیز ختم کر دے تو وہ مر جاتی ہے، جو قوم چھوٹے چوروں کو جیل میں ڈالتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی ان سے ملا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کو بڑا عہدہ دے کر نوازا گیا ہے جس میں بہت پیسہ بن سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

