الاسکا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کے سمندر میں سائنس دانوں نے ایک نایاب شفاف مچھلی دریافت کی ہے جس کے جسم کے آر پار دیکھا جاسکتا ہے۔
اس شفاف مچھلی کو بلوچڈ اسنیل فِش کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا سائنسی نام کِرسٹلِچتھی سائیکلوسپائلس ہے۔
اس مچھلی کا ظاہر بہت عجیب و غریب ہے۔ شفاف جسم جس سے سرخ رنگ چھلکتا ہے مچھلی کو گہرے اور تاریک سمندر میں چھپنے میں مدد دیتا ہے جہاں بمشکل ہی سورج کی روشنی پہنچتی ہے۔
نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن میں فِش بائیولوجسٹ سارہ فرائیڈمین کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ان میں سے کسی ایک کو دیکھنے کی امید تھی۔ فرائیڈمین اور ان کی ٹیم نے اس مچھلی کو الیوشین جزائر پر ہر سال کیے جانے والے سروے کے دوران دیکھا۔ تاہم، ایک عام شخص کے لیے اس مخصوص مچھلی کو دیکھا ممکن نہیں ہے۔ سارہ فرائیڈمین کا کہنا تھا کہ اب تک ہم چار یا پانچ دیکھ چکے ہیں۔یہ مچھلیاں سطح سمندر سے تقریباً 100 سے 200 میٹر نیچے پائی جاتی ہیں۔ لہٰذا ایک عام شخص ان مچھلیوں کو کبھی نہیں دیکھ سکے گا۔ ان کی ٹیم نے ایک نارنجی رنگ کی بڑی مکڑی بھی دیکھی جس کو کولوسینڈائز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ مکڑی 20 انچ تک بڑی ہوسکتی ہے اور سمندر میں 7200 سے 13100 فِٹ تک کی گہرائی میں رہتی ہے۔
یہ مچھلی جیلی، سمندری پودے اور ریڑھ کی ہڈی کے بغیر جانوررغبت سے کھاتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

