بنی گالہ : (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ میں گھر کے قریب فائرنگ کا مقدمہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اور ٹائیگر فورس کے انچارج سمیت 6 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا، مدعی مقدمہ نے ٹائیگر فورس کو ہٹانے کی درخواست بھی کر دی۔
مقدمہ زخمی نوجوان کے ماموں زاد بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کزن کی گاڑی کو ٹائیگر فورس کے چار لوگوں نے روک رکھا تھا۔ چاروں نے اسلحہ اورڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ملزمان نے کہا کہ ہم ٹائیگر فورس ہیں، گاڑی پیچھے کرو ورنہ جان سے مار دیں گے۔ اچانک ملزمان نے فائرنک کردی۔
جس سے کزن پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والوں کے نام مثل خان اورعارف مروت ہیں۔ ٹائیگر فورس کے انچارج عاصم کی ایما پر فائرنگ کی گئی۔ متن مقدمہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس سے مقامی افراد کی جان چھڑائی جائے، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

