منی پور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع نونے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 18 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 38 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
حکام کے مطابق فوجی علاقے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 13 فوجی اہلکاروں سمیت 5 عام شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی کیمپ کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ بدھ کی رات کو ہوئی جہاں ریلوے کی کنسٹرکشن سائٹ بھی ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد علاقے میں ریسکیو کارروائیوں کےلیے فوجی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ علاقے میں بارشوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جس وجہ سے ملبے میں دبے اہلکاروں کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے ایک ریڈار بھی نصب کیا گیا ہے۔
منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے جمعہ کے روز جائے حادثہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لیے 5 لاکھ اور زخمیوں کےلیے 50 ہزار کی امدادی رقم کا اعلان کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

