کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ رانی کی آج 29 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
انور کمال پاشا کی فلم ’محبوب‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ناصرہ المعروف رانی کی آج 29ویں برسی منائی جا رہی ہے، اداکارہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار گئیں تھیں۔
اداکارہ کی ابتدائی فلمیں فلاپ رہیں اور کہا جانے لگا کہ رانی جس فلم میں ہوتی ہیں وہ فلاپ ہو جاتی ہے لیکن رانی کی قسمت کا ستارا چمکا اور انہوں نے اپنے ناقدین کو ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں۔
ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلم دینے والی اس اداکارہ نے انور کمال پاشا کی فلم ” محبوب” سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جبکہ اس کے بعد انہوں نے فلم موج میلہ میں کام کیا، رانی نے اپنے دور کے ہر بڑے ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی فلم اسٹار شاہد اور وحید مراد کے ساتھ بہت سراہی جاتی تھی۔
ہر کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دینے والی رانی نے اردو کے ساتھ پنجابی فلموں میں بھی کام کیا اورخوب نام کمایا، اداکارہ کو رقص پربھی مہارت حاصل تھی۔
سپر ہٹ اداکارہ رانی کو سنوتش کمار نے فلم ” دیور بھابھی” میں وحید مراد کے مقابلے میںکاسٹ کیا اس فلم کے بعد انہیں کافی زیادہ توجہ حاصل ہوئی ، 1968 میں ان کی 9فلمیں ریلیز ہوئیں اور ان میں سے تقریبا فلمیںہٹ رہیں یہ وہ دور تھا جب رانی لالی ووڈ پر چھاگئی تھیں اورہر فلمساز کی پہلی ترجیح بن چکی تھیں۔
یاد رہے کہ ان کے کئی گیت بھی مقبول ہوئے جن میں” دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں، میں جس دن بھلا دوں تیرا پیار دل سے ، جو بچا تھا وہ لٹانے کے لئے آئے ہیں قابل ذکر ہیں۔
لیجنڈری اداکارہ رانی آج ہم میں نہیں ہیں لیکن اپنی بے مثال اداکاری کی بدولت وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، وہ 27 مئی 1993 میں کینسر کی وجہ سے دنیا فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

