ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 18 طالبعلم سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے یوویلدے کے ایک اییلمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان اسلحہ لے کر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں 18 کم سن بچوں اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد مارے گئے۔
فائرنگ سے 13بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 5 سے 11 سال کے درمیان ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق18 سالہ حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور نے اسکول پر حملے سے قبل اپنی دادی کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ اس نے تھوڑی دور گاڑی کھڑی کی اور چھوٹی بندوق لے کر سکول میں داخل ہوا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بندوق رکھنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کانگریس پر دباؤ ڈالیں کہ بندوق رکھنے کے حوالے سے موزوں رولز بنوائے۔
درد ناک حملے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ واقعے پر امریکی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہیہ 2012 کے بعد امریکہ میں کسی اسکول پر ہونے والا اب تک کا بدترین حملہ ہے۔ 2012 میں سینڈی ہوک میں بھی ایسا ہی واقعہ ہوا تھا جس میں 20 بچے اور عملے کے چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

