واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایشیائی ہاتھی، عین افریقی ہاتھی کی طرح اپنے پیاروں کا طویل غم مناتے ہیں۔
اس کا انکشاف بعض ویڈیو سے ہوا ہے جس میں ایشیا کی مادہ ہتھنیوں کو اپنے مردہ بچوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ کچھ مادہ ہاتھیوں نے بچے کو ہفتوں تک اٹھائے رکھا۔ اس طرح ہاتھی جیسے حساس جانور کے جذبات سمجھنے میں مدد مل سکے گی۔
ایشیائی ہاتھی مضبوط سماجی بندھن میں رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا کہ کسی ہاتھی اور بالخصوص بچے کی موت ماں کے لیے بہت افسوسناک ہوتی ہے اور وہ اپنے مردہ بچوں کو طویل عرصے تک ساتھ لیے گھومتی ہیں۔
اسمتھسونین میں تحفظ حیوانات کے انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ سنجیتا پوکھرل اور کیوٹو یونیورسٹی سے وابستہ نشکیٹا شرما نے بتایا کہ اس تحقیق سے ہاتھی جیسے جانوروں کے تحفظ میں بہت مدد ملے گی۔
’ہم نے دیکھا ہے کہ ہتھنی اپنے بچوں سے بے حد لگاؤ رکھتی ہے بلکہ وہ اس کی لاش کو خود سے الگ نہیں ہونے دیتی۔ اس سے قبل ریگستانی اونٹوں میں کو بھی اپنے مردہ بچوں پر آنسو بہاتے اور افسردہ دیکھا گیا ہے، ‘ ماہرین نے بتایا۔
ان کے مطابق کئی ممالک میں انسان اور ہاتھیوں کے درمیان حدود اور وسائل کی لڑائی جاری ہے۔ اس تحقیق سے خود انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی پر تحقیق میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل افریقی ہاتھیوں میں نوٹ کیا گیا کہ جب جب ان کے قبیلے کا کوئی ہاتھی مرتا ہے تو سب اس کے اردگرد جمع ہوتے ہیں۔ کبھی وہ اپنی سونڈ سے لاش کو چھوتے ہیں اور اس کی لاش کے گرد پہرہ بھی دیتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

