اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس نے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی درخواست پرحکم نامہ جاری کیا ہے۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا ہےکہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے 11 بجے پیش کیا جائے۔
حکم نامے میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پیش ہو کر بتائیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟
اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیےگئے ہیں۔
خیال رہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست کے متن کے مطابق میری والدہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی ناقد ہیں، دن کے اجالے میں والدہ کو اٹھایا گیا اور فیملی ممبرز کو اس متعلق کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہیں، پٹیشنر کی والدہ کو وفاقی دارالحکومت سے اٹھایا گیا اور قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی انسٹیٹیوشن برانچ کاعملہ چھٹی کے بعددوبارہ ہائیکورٹ پہنچا تھا۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو کوہسار تھانے کی حدود سے گرفتار کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

