تازہ تر ین

بطور کپتان ابتدائی 5 میچ جیتنے کا مصباح کا ریکارڈ برابر ہوگیا

باربا ڈوس (آئی این پی) پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے میچ میں فتح کے ساتھ ہی مصباح الحق کا ایک ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی اور شاداب خان نے اس میچ میں عالمی ریکارڈ یافتہ باﺅلنگ کی۔ سرفراز حمد کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے یہ پانچواں میچ کھیلا جس میں جیت حاصل ہوئی ہے اور اس سے پہلے ان کی کپتانی میں کھیلے گئے 4 میچوں میں بھی جیت پاکستان کا مقدر بنی۔اس طرح انہوں نے ٹی 20 کپتان کی حیثیت سے کھیلنے والے پہلے 5 میچ جیتنے کا مصباح الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv