دبئی(نیوزایجنسیاں) آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ الیسٹرکک ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔آئی سی سی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ بیٹنگ میں پہلی پانچ پوزیشنز میں تبدیلی نہیں آئی۔ اسٹیو اسمتھ بدستور سرفہرست ہیں تاہم دوسرے نمبر پر موجود جوئے روٹ نے پوائنٹس کا فرق مزید کم کر لیا ہے۔ کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلش اوپنر الیسٹر کک نے 6 درجے ترقی کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ پاکستانی اوپنر اظہر علی بدستور ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ جونی بیئراسٹو 6 درجے تنزلی کے ساتھ ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ہیں۔بولرز میں ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ رویندرا جدیجا بدستور سرفہرست ہیں تاہم جیمز اینڈرسن نے ان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، انگلش پیسر صرف 9 پوائنٹس کے فرق سے دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے یاسر شاہ 14 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آل راﺅنڈرز کی ٹاپ 5 پوزیشنز بھی برقرار ہیں۔ شیکب الحسن نمبر ون، رویندرا جدیجا دوسرے، روی چندرن ایشون تیسرے، معین علی چوتھے اور بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کو ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بچانے کیلیے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لازمی فتح درکار ہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے وائٹ واش پر کینگروز ٹیم چھٹے نمبر پر چلی جائے گی جب کہ بنگلا دیش کو 0-1 سے فتح پر بھی ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

