لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ بورڈ آئندہ ماہ ستمبر میں تین سابق کپتانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میںپی سی بی کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ سابق کپتان مصباح الحق، ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایوارڈ سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی، یونس خان اور مصباح الحق نے طویل عرصے تک پاکستان کرکٹ کی خدمت کی اور وہ قدردانی کے مستحق ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی تقریب میں ڈومیسٹک سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کھلاڑیوں اور امپائرز کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔خیال رہے کہ( آج) بدھ کو پی سی بی، بورڈ کے سبکدوش چیئرمین شہریار خان کے لیے منعقدہ الوداعی تقریب کی میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی مشاورت سے اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ ریٹائرمنٹ لینے والے ان دونوں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مستقبل میں کس طرح بروئے کار لایا جائے۔ان کہنا تھا کہ ‘مصباح الحق کے حوالے سے ان کے پاس تین پلان ہیں، پہلا پی سی بی اور پاکستان کرکٹ میں براڈکاسٹر کا، دوسرا آئی سی سی میچ ریفری اور تیسرا پی سی بی میں کوئی عہدہ دینے کا آپشن موجود ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

