دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔
عمران عباس کے مداح ان کی اداکاری کے بعد اب گائیکی کے بھی معترف ہوگئے، اداکار نے اپنی دوست بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے ہمراہ متحدہ عرب امارت کی ریاست دبئی کے ایک ہوٹل میں گانا گا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
اداکار نے الکا یاگنک کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی اور ساتھ مل کر مشہور گانا ‘ایسا لگتا ہے’ گایا۔ عمران نے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو پرستار داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
چاہنے والوں نے تبصرہ کیا کہ آپ بہت اچھا گاتے ہیں جس پر اداکار نے کئی صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
نامور اداکار کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتا ہے کہ آپ کا بہترین دوست ڈنر پر ساتھ ہو۔ عمران عباس نے مزید کہا کہ شام کو یادگار بنانے پر بھارتی گلوکارہ کا مشکور ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

