وارسا: (ویب ڈیسک) یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون رپورٹر برطانوی وزیراعظم بورس جونسن سے سوال کرنے کے دوران رو پڑیں۔
یوکرائنی صحافی ڈاریا کالینیوک نے پولینڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ روسی جیٹ طیاروں کو شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے نو فلائی زون نافذ کریں۔
ڈاریا کالینیوک نے سوال کیا کہ تقریباً 40 میل لمبا ایک فوجی قافلہ یوکرین کے دارالحکومت کے شمال میں ہے اور خدشہ ہے کہ شہر کو راکٹوں کی بوچھاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا جو تباہ کن شہری ہلاکتوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
انہوں نے بورس جونسن سے پوچھا کہ آپ “آپ پولینڈ آ رہے ہیں- لیکن آپ کیف کیوں نہیں آرہے، کیونکہ تم ڈرتے ہو اور نیٹو دفاع پر آمادہ نہیں ہے”۔ نیٹو تیسری عالمی جنگ سے خوفزدہ ہے جو پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ برطانیہ اور نیٹو اتحادی ‘آرٹیکل 5′ کے تصادم کے خطرے کی وجہ سے نو فلائی زون کو نافذ کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جو 30 ممالک کے اتحاد نیٹو کو جوہری ہتھیاروں سے لیس روس کے ساتھ جنگ پر مجبور کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ خاتون صحافی کی ویڈیو سوشل میں پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ اسے اب تک صرف ٹوئٹر پر 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

