لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سیّدہ طوبی انور نے کہا ہے کہ میری شادی ختم ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے انٹرویو میں کہا تھا کہ اُن کی سیدہ طوبیٰ انور سے شادی ختم نہیں ہوئی ہے، اس بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سیدہ طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔
سیدہ طوبیٰ انور نے انسٹا گرام پوسٹ پر لکھا کہ اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں میں نے بطورِ پاکستانی شہری آئینی حق کے مطابق عدالت سے اپنے سابق شوہر سے خلع لینے کا انتخاب کیا۔ یہ طلاق ملکی قوانین کے مطابق ہوئی، میڈیا پر جو کچھ بھی دعویٰ یا کہا جا رہا ہے وہ حقائق کی مکمل غلط تشریح ہے اور قانون کی عدالت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
سیدہ طوبیٰ انور نے کہا کہ میں اسلامی اسکالرز سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خواتین کے لیے آواز اٹھائیں جو شریعت اور پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے حقوق استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام خواتین کو طلاق لینے کی اجازت دیتا ہے اگر شادی اب کام نہیں کر رہی ہے، خراب شادی سے خوبصورتی سے نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے عامر لیاقت حسین نے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی اور سیدہ طوبیٰ کی شادی ختم ہوگئی ہے؟
اس سوال کے جواب عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ نہیں! ہماری شادی ختم نہیں ہوئی ہے کیونکہ میں نے طوبیٰ کو طلاق نہیں دی ہے۔ طوبیٰ نے مجھ سے خلع مانگی ہے جس کے لیے دونوں فریقین رضامندی ہونا ضروری ہے لیکن عدالت گیا ہی نہیں۔ یہ شرعی خلع نہیں کہلائے گی اور اگر طوبیٰ نے دوسری شادی کی تو وہ اُن کی ناجائز شادی کہلائے گی کیونکہ میں نے اُنہیں طلاق نہیں دی ہے۔
بریکنگ نیوز
- واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
- فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
- ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
- کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
- ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
- مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
- برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
- ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
- مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
- کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
- آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
- سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
- پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
- نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
- لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
- اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر

