لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن اور ناقص حکمرانی کے خلاف سراٹھائے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوامی رابطہ مہم کے لیے گھوٹکی روانہ ہو رہا ہوں اور سندھ کے عوام سے درخواست ہے کہ سوچنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام 15 سال سے ایک حکومت اور کرپشن تلے دبے ہوئے ہیں اور اب سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن اور ناقص حکمرانی کے خلاف سراٹھائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے سندھ کے عوام خودداری کا مظاہرہ کریں گے اور باہر نکلیں گے کیونکہ وقت آگیا ہے غلامی کی زنجیریں توڑو اور اپنے مستقبل کے لیے آ گے بڑھو۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پنجاب آنے کا حق پہنچتا ہے اور وہ آئیں اپنی عوامی رابطہ مہم چلائیں اور ہمیں امید ہے سندھ حکومت ہمارے قافلے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے کارکن نوٹ کر رہے ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری روایات کو سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنا مؤقف پیش کریں اور ہمیں بھی اپنا مؤقف پیش کرنے دیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

