راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول ٹیسٹ میچ کے لئے سیکوورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اس حوالے سے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے لئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اور سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹسیٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، اس کے علاوہ راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ کو سیل کردیا جائے گا، جب کہ ٹیموں کی آمد رفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائیل سروس معطل رہے گی، اور راولپنڈی میٹروبس سروس کا روٹ محدود کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیموں کی آمد رفت موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائے گا، اور ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار اور سٹی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار بھی تعینات ہوں گے، جب کہ اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی اس تاریخی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

