لندن: (ویب ڈیسک) پرانی اشیا کی سیل سے خریدی جانے والی 30 ڈالر کی پینٹنگ کئی سو برس قبل کا شاندار شاہکار ثابت ہوئی اور ماہرین نے اس کی کم سے کم قیمت 10 ملین یعنی پونے دو ارب پاکستانی روپے کے برابر تجویز کی گئی ہے۔
لندن میں واقع نوادرات کے مشہور نیلام گھر اے جی نیوز گیلری کے مطابق یہ پینٹںگ 2017 میں یارڈ سیل سے خریدی گئی تھی جس میں لوگ اتوار کو گھر کے باہر اپنی پرانی اشیا فروخت کرتے ہیں۔ یہ تصویر درحقیقت نشاۃ الثانیہ کے مشہور مصور البریخت دیورر نے بنائی تھی ۔ البریخت ایک مشہور تاریخی فنکار تھا جس کا انتقال 1528 میں ہوا تھا۔
اس ڈرائنگ کا موضوع ’دی ورجن اینڈ چائلڈ‘ تھا۔ اگرچہ البریخت کے سارے شاہکار دریافت ہوچکے ہیں لیکن یہ اہم تصویر ماہرین سے اوجھل تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک نایاب تصویر قرار دیا گیا ہے۔
گیلری سے وابستہ قدیم شاہکاروں کے ماہر کلیفرڈ شورر کے مطابق یہ تصویر 1503 میں مکمل کی گئی تھی۔ آخر میں یہ کتابوں کی دکان کے ایک مالک تک پہنچی اور اس کے بعد سے اب آرٹ گیلری کے پاس ہے۔ تاہم اس کی تصدیق کے لیے بہت محنت کی گئی ہے کیونکہ ایسے کئی دعوے پہلے بھی جعلی ثابت ہوتے رہے ہیں۔
لیکن کلیفرڈ نے مسلسل تین سال تک 17 پروازوں سے بین الاقوامی سفر کیا اور دنیا کے چوٹی کے ماہرین سے اس پینٹنگ پر گفتگو کی اور سب نے اس کی تصدیق کی۔ لندن میوزیم میں ماہرین نے ایک پینل نے سرجوڑ کر اس پر غور کیا جن میں البریخت کی زندگی پر مقالے لکھنے والے ماہرین بھی شامل تھے۔
تمام ماہرین نے اس کی ممکنہ قیمت کم سے کم ایک کروڑ ڈالر بتائی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

