ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار، ڈائریکٹر اور گلوکار فرحان اختر اور ان کی قریبی دوست شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی۔
فرحان اختر کے والد جاوید اخترنے اپنے بیٹے کی شادی کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرحان رواں ماہ 21 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
جاوید اختر نے اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میرے بیٹے کی شادی ہورہی ہے اور شادی کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ تاہم کورونا وبا کے باعث شادی بہت بڑے پیمانے پر نہیں کی جائے گی۔ چند خاص لوگوں کو ہی بلایا جائے گا اور شادی کی تقریب بھی سادگی سے ہوگی۔ خیر ابھی تک تو دعوت نامے بھی نہیں بھیجے گئے ہیں۔
جاوید اختر نے اپنی ہونے والی بہو شیبانی ڈانڈیکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر گزشتہ 3 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

