لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا الیکشن سلیکشن بن گیا۔ نجم سیٹھی کے مد مقابل کوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوا وہ پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو پہلا ہدف قرار دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے کے حوالے سے جائلز کلارک، اینڈی فلاور اور ڈیوڈ رچرڈسن سے بات چیت جاری ہے، امید ہے جلد ہی معاملات طے پا جائیں گے۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا جس میں نجم سیٹھی کو بلا مقابلہ پی سی بی چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ وہ تین سال کے لیے بورڈ کے چیرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔نئے گورننگ بورڈ میں 4 ڈپارٹمنٹس یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی، جب کہ ریجنز میں لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ اور ایڈہاک کا شکار فاٹا شامل ہیں۔ پی سی بی کے نئے سربراہ کی سلیکشن کیلیے نئے گورننگ بورڈ کے چند ارکان کی گزشتہ روز ہی لاہور آمد ہوگئی تھی، جب کہ دیگر ارکان بدھ کو اجلاس کیلیے پہنچے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کل سری لنکا روانہ ہو رہا ہوں جہاں سری لنکن ٹیم اور انڈر 19 کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات ہوگی، انہوں نے بتایا کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے کے حوالے سے جائلز کلارک، اینڈی فلاور اور ڈیوڈ رچرڈسن سے بات چیت جاری ہے، امید ہے جلد ہی معاملات طے پا جائیں گے۔ ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائے گا اور نئے چہرے سامنے آئیں گے، ویمن کرکٹ کی حالیہ کارکردی مایوس کن رہی، اس حوالے سے جلد نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئین کے اندر نہیں لکھا کہ گورننگ بورڈ میں کرکٹر ہی ہوں، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ میرے اور شہریار خان کے درمیان دراڑیں آئیں گی تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا، سپورٹ کرنے پر میڈیا اور شہریار خان کا شکرگزار ہوں۔پی سی بی کا الیکشن محض رسمی کارروائی ہی رہا۔ بورڈ میں ایک بار پھر نجم سیٹھی کی اجارہ داری قائم ہوگئی۔ پی سی بی کو سیاست سے پاک کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔نجم سیٹھی ایک بار پھر بورڈ کے چیئرمین تو بن گئے لیکن وہ ماضی کی طرح ایک بارپھر قانونی مسائل میں پھنس سکتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی گورننگ بورڈ میں نامزدگیوں کو چیلنج کررکھا ہے۔ اس کیس کی سماعت (آج)جمعرات کوہورہی ہے۔نجم سیٹھی 2013میں بھی پی سی بی چیئرمین کی مسند پر بیٹھے تھے پھرسابق چیئرمین ذکا اشرف اور ان کے درمیان کرسی کیلئے طویل عدالتی جنگ بھی چلی جس کے بعد 2014میں عدالتی حکم کے بعد انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ جس کے بعد شہریارخان چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

