لاڈرہل (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق لیگ کے دوسرے میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے گیانا ایمزون واریئرز کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔ گیانا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز بنائے۔ چاڈوک والٹن نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی بنائے۔ حسن علی نے 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں سینٹ کٹس نے ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کارلوس براتھویٹ نے 31 رنز بنائے۔ حسن علی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ لیگ کے تیسرے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا تلاواز کو 12 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ شعیب ملک 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ عماد وسیم اور سینٹوکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جمیکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ لینڈل سمنز 53 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوئے۔ عقیل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

