ممبئی (آئی این پی)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی اور موجودہ کوچ روی شاستری کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا۔روی شاستری نے حال ہی میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویرات کوہلی کی ٹیم تاریخ کی سب سے اچھی ٹیم بن سکتی ہے۔ بھارتی ٹیم نے سری لنکا میں 20 سالوں بعد سیریز جیتی ہے اور کئی بڑے کھلاڑیوں کی موجودگی میں بھی بھارتی ٹیم سری لنکا کو سری لنکا میں نہیں ہرا سکی، لیکن کوہلی کی کپتانی میں بھارت نے سال 2015 میں کر دکھایا۔ اس بیان پر گنگولی نے طنز کستے ہوئے شاستری کو نہ صرف جواب دیا بلکہ انہیں پرانے دن بھی یاد دلائے۔گنگولی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، ایمانداری سے مجھے اس موضوع پر زیادہ کچھ نہیں کہنا ہے۔ شاستری کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ انہیں 2019 ورلڈ کپ تک کی ذمہ داری ملی ہے اور امید کرتے ہیں کہ کپ دلا کر وہ اپنی ذمہ داری ادا کریں،گنگولی نے مزیدکہا کہ آپ بھول رہے ہیں کہ کس طرح میری کپتانی میں ہم نے 15 سال بعد پاکستان کو انہی کی سرزمین پر شکست دی تھی۔ ہم نے انگلینڈ کو بھی سال 2007 میں ہرایا تھا۔ میں کوئی موازنہ نہیں کرنا چاہتا۔میں صرف ٹیم کو اچھا کھیلتا دیکھناچاہتا ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ ٹیم شاندار کارکردگی کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

