فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھٹو جیسے قد آور سیاستدان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر چھوٹے چھوٹے سیاستدان اپنے قد سے بھی چھوٹی باتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جیسی بڑی سیاسی پارٹی کو زرداریوں نے ٹکے ٹوکری کر دیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھٹو جیسے قد آور سیاستدان کی سیاست آج سیاسی بونوں کے حوالے ہے ، یہ نقصان ہوتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا اسٹرکچر نہ ہو۔

