تازہ تر ین

اگر زیادہ تنقید ہوئی تو واپس کمنٹری میں چلا جاؤں گا:رمیز راجہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں اور ہم نے کرکٹ کی بہتری کی بات کی ہے اور عمل بھی کریں گے،کرکٹ میں تاثر ہے کہ کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے تاہم کوچز کی ضرورت ہوتی ہے اس بات سے انکار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین سیزن آنے والا ہے جو خوشی کا باعث ہے۔ 100 بچوں کو تربیت دیں اور ماہانہ 30 ہزار وظیفہ دیں گے جبکہ اسکولنگ کے ساتھ مل کر 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔ اسکول کرکٹ بہت اچھی چل رہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی  کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے اب ہمارا آغاز اچھا ہے مگر بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ آئی سی سی فنڈنگ سے باہر آنا ہے تو کمرشل ورلڈ پراپرٹی دینی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچز کے لیے آسٹریلیا سے مٹی منگوا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھائیں۔ پارکنگ اور دیگر مشکلات کی وجہ سے تماشائیوں کی آمد کم رہی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv