آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بلوچستان کے سالانہ بجٹ 20-2019 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی جس میں صوبے کے بجٹ میں 14ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت بلو چستان نے 19-2020 کے بجٹ کے دوران 34ارب روپے خر چ نہیں کیے جو کہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 20-2019 کے دوران 3ارب روپے سے زائد اخراجات کا ریکارڈ ہی موجود نہیں تھا، آڈٹ رپورٹ میں 17 مقامات پر ایک ارب 38کروڑ روپے سے زائد رقم ریکور کرنے کی نشاند ہی کی گئی ہے جب کہ چار ایسے مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن میں حکومت کو ایک ارب 65کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 18ایسی مثالیں موجود ہیں کہ جن میں 581.087 ملین روپے کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا نہیں کی گئیں جب کہ 2مر تبہ 39.815ملین روپے کی مشکو ک ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
آڈٹ میں حکومت کے پی ایس ڈی پی کی تشکیل کا عمل غیر مطمئن کن قرار دیا گیا ہے، آڈٹ رپورٹ میں حکومتی اخراجات کو بہتر بنانے کے لیے کوششوں کو ناکا فی قرار دیا گیا ہے جب کہ حکومت ٹیکسز اور ڈیو ٹیز بھی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ کمیشن اور بھو ل چوک سے سر کا ری خز انے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
آڈٹیز جنرل آف پاکستان نے سفا رش کی ہے کہ بی پیپرا کی قوانین پر عملدرآمد کیا جا نا چاہیے جب کہ ریکارڈ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی،ذمہ داروں کے تعین اور ریکور ی کی بھی سفا رش کی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

