ہم نے قیمتی اشیا، زیورات، کار اور ٹرکوں کی چوری کے متعلق تو سنا تھا اور اب عجیب خبر یہ ہے کہ امریکی ریاست اوہایو میں چوروں نے پیدل چلنے والوں کا ایک طویل پل چرالیا ہے جس کی لمبائی 58 فٹ ہے۔
یہ پل ایک دریائی ندی کویا ہوگا کے آرپار موجود تھا جو مڈل بیری رن پارک کا حصہ ہے۔ ندی کی بحالی کا کام جاری تھا جس کےلیے وقتی طور پر پل کو ہٹایا گیا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر وہ وہاں سے غائب ہوگیا اور اب تک نہیں ملا۔ اس پل کی قیمت چالیس ہزار ڈالر کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ چور اس پل کو کھول کر ایک یا ایک سے زائد ٹرکوں میں رکھ کر لے گئے ہیں لیکن پولیس پریشان ہے کہ وہ اس پل کا کیا کریں گے؟ اپنی ساخت کی بنا پر اسے اٹھانا اور ہلانا بہت آسان تھا۔ پل کا غالب حصہ پالیمر پر مشتمل تھا جسے نٹ بولٹ سے جوڑا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اسے کھولنا توآسان تھا لیکن دوبارہ بند کرنا بہت مشکل ہے۔ تفتیشی افسران کے مطابق پل کے مختلف حصے مختلف اوقات میں لے جائے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر کوئی اس پل کو ری سائیکل کرکے استعمال کرنا یا فروخت کرنا چاہتا ہے تو یہ بھی کوئی اچھا طریقہ نہیں ہے کیوں کہ ری سائیکل ہونے کے بعد اس کی قدر بہت ہی کم رہ جائے گی۔
پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ اگرکوئی چوروں کے بارے میں کچھ جانتا ہے تو وہ ضرور مدد کرے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

