تازہ تر ین

سوڈان، دارفر میں قبائلی فسادات کے دوران 199 افراد زندگیاں کھو بیٹھے

مغربی سوڈان کے علاقے دارفر میں قبائلی تنازعات میں 199 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سوڈان کی ڈاکٹرز کمیٹی کے بیان کے مطابق ماہ اکتوبر سے مغربی دارفر، وسطی دارفر اور جنوبی دارفر ریاستوں میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 199 ہوگئی۔

کمیٹی نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد کا اندازہ مرکز صحت تک پہنچائی جانے والی لاشوں کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ جانی نقصان زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ تنازعات سے متاثر ہونے والے کچھ شہری سکیورٹی کے حالات کی وجہ سے ہسپتالوں تک نہیں پہنچ سکتے۔

اقوام متحدہ نے کل اعلان کیا تھا کہ دارفر کے علاقے میں تشدد کی کارروائیوں کے باعث اکتوبر سے اب تک 83,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

سوڈانی حکام نے 11 دسمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ دارفر میں سکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے 3,000 فوجیوں پر مشتمل فورس بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv