تازہ تر ین

اومیکرون، فرانس کی برطانیہ سے آنے والے مسافروں کیلیے پابندیاں سخت

برطانیہ میں اومیکرون وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث فرانس نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیاں سخت کردیں۔

ہفتے سے نافذ العمل نئی پابندیوں کے تحت صرف بہت ضرورت پڑنے پر فرانس کا سفر کرنے والوں کو چوبیس گھنٹوں سے بھی کم میں کرائے جانے والے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔

پابندیاں سخت ہونے سے موسم سرما اور کرسمس کی تعطیلات فرانس میں گزارنے کے خواہش مند برطانوی بُری طرح متاثر ہوں گے۔

موسم سرما کے دوران اسکیئنگ کے شوقین افراد اور کھلاڑی بھی فرانس کا رُخ کرتے ہیں۔ وہ بھی اِن نئی پابندیوں کے نتیجے میں مایوسی کا شکار ہو جائیں گے۔

فرانس کے سفر کی خواہش رکھنے والے خاندانوں کے ساتھ ساتھ ٹریول ایجنسیوں کا کاروبار کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

برطانیہ کی جانب سے فرانسیسی مسافروں پر پہلے ہی کڑی پابندیاں عائد ہیں۔ اِن پابندیوں میں برطانیہ آمد پر لازمی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک قرنطینہ میں رہنا بھی شامل ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv