تازہ تر ین

میڈیا کی موجودگی میں پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا کی موجودگی میں پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے پھیلاﺅ کے بعد انفارمیشن کے شعبے کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کو دیکھا جائے تو وائیکنگز میں موریلٹی آف وار مختلف تھی، نادر شاہ کو جب پتہ چلا کہ ہندوستان میں کافی دولت ہے، انہوں نے ہندوستان پر حملہ کیا، لوٹ مار کی اور واپس چلے گئے، اس وقت جنگ کا اخلاقی معیار مختلف تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اخلاقیات کے معیارات تبدیل ہوئے اور ایک نئی وار فیئر کا آغاز ہوا ، امریکہ نے افغانستان پر چند گھنٹوں میں قبضہ کرلیا تھا، امریکی ایئر فورس افغانستان آئی تو طالبان کے لوگ بھاگ گئے لیکن امریکہ وہاں کوئی متبادل نظام نہیں دے سکا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اخلاقی معیارات تبدیل ہونے کی وجہ سے 1950 کے بعد کوئی ملک طاقت کے زور پر کسی دوسری قوم سے الحاق نہیں کر سکا ، صرف عراق نے کویت پر قبضہ کیا لیکن پھر عراق کو واپس جانا پڑا ، ایسٹ انڈیا کمپنی نے بھی ہندوستان آ کر لوٹ مار کی لیکن دوسری جنگ عظیم کے بعد اسے بھی جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947ءکو بنیادی اصول آئین ساز اسمبلی کے سامنے پیش کئے ، علامہ اقبال نے شمال مغربی ہندوستان میں مسلم اکثریتی علاقوں میں ایک سیاسی یونٹ تشکیل دینے پر زور دیا کیونکہ علامہ اقبال اس وقت ہندوستان میں مسلمانوں کی وہ حالت زار دیکھ رہے تھے جو اب بی جے پی کے اندر مسلمانوں کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علامہ اقبال نے پولیٹیکل نیشن اسٹیٹ کی جو تشریح بیان کی اس پر قائداعظم نے 1940ءمیں قرارداد پاکستان بنائی ، بدقسمتی سے ہم اپنی قوم کو یہ کہانی نہیں بتا سکے ، سقوط ڈھاکہ کے وقت ہم نے آپریشنل غلطیاں کیں، ہم نے تمام فارن کارسپانڈنٹس کو ڈھاکہ سے نکال دیا ، ہم امید کر رہے تھے کہ ہندوستان میں بیٹھ کر غیر ملکی کارسپانڈنٹس ہماری سٹوری بیان کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ہم لوگوں کو وہاں رکھتے جو ہماری کہانی بتاتے، ہمارے پاس وہ لوگ ہی نہیں رہے ، 69 کی دہائی تک پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم میکر ملک تھا، پاکستان میں سینما گھروں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر تھی ، 2005 میں ہم فلم انڈسٹری میں زیرو پر آ گئے، ایک فلم نہیں بن رہی تھی، اس سال بھی ہم نے ایک یا دو فلمیں بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری فلم انڈسٹری میں زوال ہوگا، ٹی وی ڈرامہ اور میوزک نہیں ہوگا، کلچر نہیں ہوگا تو ہم اپنی کہانی کسے سنائیں گے ، ہم نے اپنے ہر میڈیم کو نقصان پہنچایا، ہم نے اپنا بیانیہ مضبوط کرنے کے لئے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا ، جب طالبان کی حکومت ختم ہوئی تو حامد کرزئی کی حکومت آئی، افغانستان کے اندر ٹی وی چینل کھلنا شروع ہوئے، پاکستان نے ایک بھی ٹی وی چینل کو سپانسر نہیں کیا، اس کے مقابلے میں وہاں ٹی وی چینلز بھارتی امداد سے چل رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سافٹ پاور بنانا چاہیے تھا ، پاکستان میں 143 چینلز، 50 غیر ملکی چینلز اور ہزاروں یو ٹیوب چینلز ہیں، اتنے بڑے میڈیا کی موجودگی میں پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ، مینار پاکستان واقعے پر صرف ایک بھارتی ویب سائٹ نے 600 ویڈیوز بنائیں، نور مقدم کیس میں بھارت کے ویب چینل نے ایک دن میں 155 شارٹ کلپس چلائے ، وہ بتانا چاہتے تھے کہ پاکستان میں میڈیا کتنا انڈر پریشر ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv