الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دو ممبران کی تعیناتی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے بحث کی جائے گی۔
اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شیریں مزاری کر رہی ہیں، حکومت نے ممبر پنجاب کے لیے راجہ عامر خان اور ممبر خیبر پختنخواہ کے لیے جسٹس (ر) اکرام اللہ کے نام تجویز کیے تھے۔
اپوزیشن نے ممبر پنجاب کے لیے جسٹس (ر) طارق افتخار اور ممبر کے پی کے کے لیے سہیل الطاف کا نام تجویز کیے تھے، کمیٹی میں سینیٹر تاج حیدر ، سینیٹر اعظم نزیر تارڑ ، سینیٹر منظور کاکڑ شریک ہیں۔
کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور شاہدہ اختر علی، فواد چوہدری بھی شریک ہوئے ہیں جبکہ اسد عمر اور پرویز خٹک نے بھی ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کی۔
































