تازہ تر ین

سندھ کے عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں بلدیاتی نظام کے ذریعے زردارانہ، سردارانہ نظام لاگو کرنا چاہتی ہے، سندھ کی عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اختیارات سندھ حکومت اپنے پاس لے رہی ہے، ایک وزیر اور سیکریٹری ہوگا، ناظم ،چیئرمین سب ان کے ہوں گے، اس آمرانہ نظام کے خلاف تحریک شروع کردی گئی ہے، پورے سندھ میں احتجاج شروع ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹھٹھہ، جامشورو حیدر آباد میں مظاہرہ ہوگا، کراچی میں آل پارٹیز اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کر رہے ہیں، کورٹوں اور روڈوں پر بھی جائیں گے، چند خاندان سندھ کی عوام کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کے ساتھ مل کر اس نظام کے خلاف جدوجہد کریں گے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv