تازہ تر ین

افغانستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل اور بھارت نے ممبئی کا ٹکٹ کٹوالیا

بھارت کی اُمیدیں خاک ،آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
نیوزی لینڈ 125 رنز کا ہدف19 ویں اوور میں با آسانی مکمل کرکے گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔
اس سے قبل گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کےکپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکی۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنزبنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ، ٹم ساؤتھی نے 2 ، ایش سودی ،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
نیوزی لینڈ نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv