کابل(این این آئی)افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے شورش زدہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے 50 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں طالبان کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے دفتر سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروپ داعش سے وابستہ 55 جنگجوں نے اپنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ننگرہار میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ڈاکٹر بشیر نے قبائلی عمائدین کی ثالثی کے ذریعے ان سابق جنگجوﺅں کو مشروط معافی دی جو کوٹ، اسپن گھر اور اچین اضلاع میں دہشت گرد سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ طالبان کے انٹیلی جنس سربراہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی (جنگجوﺅں )میں سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے توان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں نے اپنی ماضی کے اعمال پر افسوس کا اظہار کیا اور امارت اسلامیہ کے تحت پرامن طریقے سے رہنے کا عزم کیا ہے۔فغانستان کے شمالی صوبہ مزار شریف میں مبینہ طور پر چار خواتین ورکروں کو ورغلا کر قتل کردیا گیا جن کی لاشیں ایک گھر کے اندر سے برآمد ہوئیں۔ ابتدائی طور پر ان خواتین کو ہلاک کرنے کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ فوری طور پر مقتولہ خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم کم از کم ایک خاتون کا تعلق انسانی حقوق کی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے ایک ویڈیو بیان میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز مزار شریف شہر کے پانچویں ضلع میں ایک گھر سے چار نامعلوم خواتین کی لاشیں ملی ہیں جس کے شبہ میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر حراست افراد نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ان خواتین کو گھر میں مدعو کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

