تازہ تر ین

میری بیٹیوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹر ہیرو شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ میری کسی بھی بیٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کی پانچوں بیٹیوں میں سے کسی کا بھی کسی بھی سوشل ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی بیٹیوں کے نام سے بنے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یقین نہ کریں اور انہیں جعلی سمجھتے ہوئے نظر انداز کریں۔

شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا کے نام سے بنائے گئے جس ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اسے فروری 2016 میں بنایا گیا تھا اور اس کے 5 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv