وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد دی ، ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
































