تازہ تر ین
virat kohli

کینگروز کےخلاف آخری ٹیسٹ کوہلی کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار

دھرم شالا (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے قائد اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی تیاری کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن میں مختصر فیلڈنگ پریکٹس کی جس کی وجہ سے ان کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ کوہلی کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے جمعرات کو بیٹنگ پریکٹس میں حصہ نہیں لیا البتہ انہوں نے تھوڑی سے فیلڈنگ پریکٹس کی جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ان کی فٹنس پر تشویش ہو گئی ہے تاہم اس وقت ان کی آخری ٹیسٹ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، اگر کوہلی آخری ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے تو ان کی جگہ اجنکیاراہانے ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ (کل) ہفتے سے دھرم شالا میں شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv