اسلام آباد:پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ میں نیا پنڈورا بکس کھل گیا۔شرجیل خان نے دو ڈاٹ بالز جواریوں کے کہنے پر کھیلیں ۔ شاہ زیب کے بکیز کے ساتھ رابطوں کی بھی تصدیق ہوگئی ۔ محمد عرفان اور خالد لطیف نے بھی بکیز سے رابطے کئے ۔جس تھالی میں کھایا اسی میں کس کس نے اور کیسے کیسے چھید کیے؟ سما پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ سے متعلق اینٹی کرپشن یونٹ کی ابتدائی تحقیقات سامنے لے آیا۔پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں کھلاڑیوں نے کیا کیا گل کھلائے۔ سماء کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔ اینٹی کرپشن یونٹ کی ابتدائی تحقیقات میں چشم کشا انکشافات ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے پی ایس ایل میں 2 ڈاٹ بالز جواریوں کے کہنے پر کھیلیں ۔پاکستان سپر لیگ کے دوران بکیز کے ساتھ شاہ زیب حسن کے رابطوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ زیب حسن دیگر کھلاڑیوٕں کو بھی اسپاٹ فکسنگ پر اکسانے کا الزام بھی ہے۔ محمد عرفان اور خالد لطیف کا جرم بظاہر چھوٹا ہے مگر دونوں نے بکیز کے رابطوں سے متعلق کرکٹ بورڈ کو نہیں بتایا ۔شرجیل خان بھی خود پرعائد الزامات کو ابھی تک بے بنیاد قرار دے رہے ہیں ۔ابتدائی تحقیقات کے بعد تمام ریکارڈ اور شواہد ٹریبونل کو فراہم کیے جائیں گے جو شواہد کی روشنی میں ایک ماہ میں فیصلہ کرے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

