Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

چیئرمین سینٹ کا الیکشن سنیٹرز کو آفر آنا شروع ہو گئی :عمران خان

By adminمارچ 9, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین کے لیے آئندہ انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی سینیٹرز سے رجوع کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ابھی تک ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مطابق تحریک انصاف نے خود کو بہتر سودے بازی کی پوزیشن پر رکھتے ہوئے اپنی اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی حمایت کو یقینی بنانے کے لیے یہ جگہ خالی رکھی ہے۔

اپنے ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایوان بالا میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود چیئرمین کے عہدے پر کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔

3 مارچ کے انتخابات کے بعد ایوان بالا میں حکومت اس کے اتحادیوں اور پانچ آزاد سینیٹرز کی مشترکہ قوت 48 جبکہ اپوزیشن کے 51 سینیٹرز ہیں۔

وزیر اعظم کے ایک ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ عمران خان نے اس وقت سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات کو ملک کا ایک انتہائی اہم سیاسی مرحلہ قرار دیا ہے۔

تاہم وزیر اعظم کو اعتماد ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 12 مارچ کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار سابق وزیر اعظم اور منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو شکست دے دیں گے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پاس ایک اور درخواست دائر کردی جس میں یوسف رضا گیلانی کو ‘پیسے کے ذریعے الیکشن جیتنے’ کے الزام میں سینیٹر منتخب ہونے پر نا اہل قرار دینے کی درخواست کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ‘یوسف رضا گیلانی جنہوں نے سینیٹر بننے کا راستہ خریدا، اگر ای سی پی نے ان کے خلاف بروقت کارروائی کی تو وہ سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے’۔

ایک نجی ٹی وی چینل میں ایک ٹاک شو کے دوران وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے تاہم انہوں نے کہا فرق بہت کم ہے جس کی وجہ سے حکومت کو سینیٹ کے چیئرمین کی نشست پر جیت کا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی نے متوازن انداز میں ایوان چلایا تھا اور ہر ممبر کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات تھے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اگر 12 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں کوئی پریشانی ہوئی تو اس کی ذمہ داری اپوزیشن پر عائد ہوگی کیونکہ اس نے کھلی رائے شماری کے ذریعے حال ہی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے حکومتی اقدام کی حمایت نہیں کی تھی۔

ایک اور ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ترجمانوں کو آگاہ کیا کہ وہ جانتے ہیں کہ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کس حکمران اتحاد کے ایم این اے نے ووٹ دیا تھا۔

ڈیجیٹل میڈیا

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر اعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل منیجر عمران غزالی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں شبلی فراز نے وزیر اعظم کو ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ پالیسی سے آگاہ کیا جسے وزارت اطلاعات نے تجویز کیا تھا۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت انٹرنیٹ کے 9 کروڑ 30 لاکھ استعمال کنندہ ہیں جن میں پاکستان میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا پر پبلک سیکٹر کے اشتہارات جاری کرنے کے لیے ایک طریقہ کار تجویز کیا گیا تھا۔

انہیں بتایا گیا کہ فی الحال وفاقی حکومت کے ڈیجیٹل میڈیا اشتہارات کے لیے کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔

یہ پاکستانی حکومت کی تشکیل کردہ پہلی پہلی پالیسی ہوگی جو اسے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اشتہار دینے کے قابل بنائے گی۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.