تفصئیلات کے مطابق سینئرسیاستدان ، زمیندار اور پیپلز پارٹی کے رہنماء میر حاجی حیات تالپور کافی عرصے سے علیل تھے،پیر کی صبح 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
میر حاجی حیات تالپور 13 اپریل 1937 کو میر حاجی فتح محمد خان تالپور کے گھر میں پیدا ہوئے، میر حاجی حیات تالپور ان چند سیاست دانوں میں شامل تھے جنہیں سیاسی حریفوں نے کبھی شکست نہیں دی اور وہ 7بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔
میر حاجی حیات تالپور 1985 ،1988 ، 1990 ، 1993 ، 1996 ، 2008 اور 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے پرویزمشرف کے دور میں 2003 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔
میر حاجی حیات تالپورنے گزشتہ عام انتخابات میں بھی صحت کی وجوہات کی بناء پر حصہ نہیں لیا اور ان کے پوتے میر طارق تالپور نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔
