Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ففتھ جنریشن وار کے خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں: آرمی چیف

By adminستمبر 6, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا ہے کہ ففتھ جنریشن یا ہائبرڈ وار کے خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں، افواج پاکستان پوری قوت سے لیس،چوکنا اور باخبر ہیں۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس کےمہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شہداکے اہل خانہ، غازیوں اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی۔تقریب میں آرمی چیف نے جرات کامظاہرہ کرنے والے جوانوں کو اعزازات سے نوازا، 40 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 24 افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازاگیاجب کہ ایک جوان کو یونائیٹڈ نیشن میڈل سے نوازا گیا،شہدا کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہنا تھا کہ 6 ستمبر1965کا دن ہماری تاریخ کا ایک لازوال باب ہے، آج کے دن یکجہتی، وطن سے محبت، قربانی اور بہادری کی بے شمار داستانیں رقم ہوئیں، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے د±شمن کو شکست دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی د±شمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور آج بھی ہم اپنی آزادی کی حفاظت اپنے خون سے کر رہے ہیں، ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں،شہداکے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ا±ن کے پیاروں کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے،پوری قوم آپ کے صبر اور قربانی کی مقروض ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ مملکت پاکستان اور عظیم پاکستانی قوم ایک علیحدہ اسلامی تشخص کے نظریے کی علمبردار ہے،اسی بنیاد پر ہم نے آزادی حاصل کی اور یہی ہمارے ا?ج اور کل کی پہچان ہے، ہمارے دشمن اس پہچان کو مٹانے کے لیے لگاتار سازشوں کا جال بنتے آئے ہیں لیکن الحمداللہ افواج پاکستان اور قوم نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر ان کی ہر چال کو ناکام بنایا ہے۔
‘وطن کی آزادی اور سلامتی ہمارا نصب العین ہے’
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وطن کی آزادی اور سلامتی ہمارا نصب العین ہے، اس مشعل کو ہمارے اسلاف نے اپنے خون سے جلائے رکھا اورہم بھی اسے روشن رکھنے کے لیے پ±ر عزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج جیسی دلیر اور بہادر سپاہ کی کمان کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،ہمارا ہر آفیسر اور جوان ایسی فوج کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی صلاحیتوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے، پاکستانی قوم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،کوئی دشمن ہماری اس محبت کو شکست نہیں دے سکتا، اسی طرح پاکستانی قوم کی افواج سے محبت لازوال ہے، ان کا اعتماد غیرمتزلزل ہے، میں ان تمام جذبوں کو سلام کرتا ہوں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اس موقع کا فائدہ ا±ٹھاتے ہوئے میں آپ کی توجہ ایک اور چیلنج کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں،یہ چیلنج ففتھ جنریشن یا ہائبرڈ وار کی صورت میں ہم پرمسلط کیاگیا ہے،اس کامقصد ملک اور افواجِ پاکستان کو بدنام کر کے انتشار پھیلانا ہے،ہم اس خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس جنگ کو جیتنے میں بھی ہم انشا اللہ ضرور کامیاب ہوں گے۔
‘پوری دنیا بالخصوص اپنے خطے میں امن کے خواہاں ہیں’
ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا بالخصوص اپنے خطے میں امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں امن کی کوششوں میں پاکستان کا کلیدی کردار منہ بولتا ثبوت ہے جب کہ ہمسایہ ملک بھارت نےہمیشہ کی طرح غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رکھا،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت نے خطے کے امن کو ایک بار پھر شدید خطرات سے دوچار کردیاہے،کوئی شک نہیں کہ جموں کشمیر بین الاقوامی طور پرتسلیم شدہ مسئلہ ہے ،اس حوالے سے ہم کوئی بھی یک طرفہ فیصلہ تسلیم نہیں کرتے،بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قراردیا تھا۔
‘افواج پاکستان پوری قوت سے لیس ، چوکنا اور باخبر ہیں’
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پوری قوت سے لیس ، چوکنا اور باخبر ہیں، ہمیں نئےحاصل شدہ اسلحےکے انبار سے مرعوب کیاجاسکتا ہے نہ ہم پرکوئی دھمکی اثر انداز ہوسکتی ہے ، ان شااللہ دشمن کی کسی بھی حرکت کافوری اور پوری قوت سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ وقت ہمیں کئی بار آزما چکا ہے،ہم ہر بار سرخرو ہوئے،پاکستان زندہ حقیقت ہے ،ہمارا خون،جذبہ عمل ہر محاذ پر اسکی گواہی دے گا ، پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن ہم پر جنگ تھوپی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،اس کا مظاہرہ بالاکوٹ کے ناکام حملے کے جواب میں دیا،اس لیے دشمن کو کوئی شک نہ ہو۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.