تازہ تر ین

بلاول کی حکومت پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی اعلیٰ و ارفع مثال ہے

ایب ڈیسک : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی اعلیٰ و ارفع مثال ہے ہے۔

بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری ایک دفعہ پھر اپنے خود ساختہ قرنطینہ سے واجبی بیان بازی کرنے نکلے ہیں، بلاول زرداری کی وفاقی حکومت پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی اعلیٰ و ارفع مثال ہے، دس سال تک عوام بلاول زرداری کے منہ سے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کی خود مختاری کی باتیں سنتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا الزام وفاق پر لگانا بلاول زرداری کے بچگانہ پن اور نادانی کا ثبوت ہے، مشرف دور تک پاکستان اسٹیل مل ایک منافع بخش ادارے کے طور پر کام کرتی رہی، 2008 سے 2015 تک پاکستان اسٹیل مل مسلسل خسارے میں چلنے کے بعد بند ہو گئی، آلِ شریف اور آلِ زرداری اپنی بدانتظامی سے منافع بخش قومی اداروں کو گھٹنوں پر لے آئے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لازوال نااہلی، کرپشن اور گورننس کے فقدان کا الزام وفاق پر تھوپنا پیپلز پارٹی کا شیوہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرونا کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں کرونا کے خلاف باتوں میں سب سے آگے رہنے والے وزیرِ اعلیٰ نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv