سعودی عرب (ویب ڈیسک)حرمین پریذیڈنسی کےسربراہِ اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمرہ، طواف اور نماز کے لیے حرم شریف جلد کھول دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ تمام مسلمان جلد روضہ رسول پر بھی حاضری دے سکیں گے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے گذشتہ ماہ حرمین شریفین میں عام نمازیوں اور معتمرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بیت اللہ شریف کے طواف کے لیے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی جارہی تھی اور نماز میں بھی صرف حرم میں کام کرنے والا عملہ شریک ہوتا تھا جب کہ اس دوران نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب مسجد نبوی میں یہی طریقہ کار اپنایا گیا تھا اور صرف عملے کی محدود تعداد ہی نماز میں شریک ہورہی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جب کہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کردیا گیا تھا۔ وبا کی وجہ سے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار دسترخوان پر بھی پابندی ہے، اس کے بجائے مستحق افراد میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد21 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

