Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

عمران خان نے پاکستان کو جدید معیشت سے لنگر خانہ معیشت میں بدل دیا، احسن اقبال

By adminجنوری 20, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو جدید معیشت میں بدل رہے تھے لیکن عمران خان نے ملک کو لنگر خانہ معیشت میں بدل دیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا دنیا جس پاکستان کو ایمرجنگ معیشت سمجھتی تھی موجودہ حکومت میں اسے لنگر خانہ معیشت بنا دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ساری زندگی چندہ جمع کرنے والے کا ملکی ترقی سے متعلق کیا وڑن ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر کوئی بلک رہا ہے، آٹا 70 روپے کلو بھی نہیں مل رہا، چینی 80 روپے کلو ہو گئی، ٹماٹر 200 روپےکلو تک جا چکا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کا حال بھی برا ہے، لوگوں کے کارخانے بند ہو رہے ہیں، لارج اسکیل مینو فیکچرنگ 6 فیصد کم ہو گئی ہے، گاڑیوں، ٹریکٹر اور دیگر صنعتوں کی پیداوار 50 فیصد کم ہو چکی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لاکھوں مزدور بےروز گار ہو چکے، تیل کی امپورٹ میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے، تیل کی امپورٹ کم ہو تو مطلب ہےکہ معیشت کا پہیہ رک گیا ہے یا سکڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا ن لیگ کی حکومت برقرار ہوتی تو ہماری جی ڈی پی کا حجم 350 ارب ڈالر ہوتا، اس لنگر خانہ حکومت نے جی ڈی پی کو سکیڑ کر 280 ارب ڈالر کر دیا ہے۔انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 2 سال پہلے پاکستان کی معیشت 315 ارب ڈالر جب کہ بنگلا دیش کی 280 ارب ڈالر تھی، آج الٹ ہو گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم پاکستان کو جدید معیشت میں بدل رہے تھے لیکن عمران خان نے ملک کو لنگر خانہ معیشت میں بدل کر رکھ دیا ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہم ایک اناڑی کے ہاتھوں دنیا میں تماشا بن گئے ہیں، ایسا لیڈر جو انتقام اور جھوٹے مقدمات بنانے کے سوا کچھ نہیں جانتا، اس نے ملک کو تماشا بنا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا عمران خان نے سب سے بڑا دھوکا نوجوانوں کے ساتھ کیا ہے، جن کو اس نے گالیاں دینا سکھائیں، سوشل میڈیا پر مخالفین کو گالیاں دینے والے نوجوان آج ڈگریاں لے کر پھر رہے ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.