لاہور (ویب ڈیسک)ایران امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور سونے کی قیمتیں 2600 روپے سے زائد کے اضافے کے ساتھ 93ہزار 400فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔عراق میں امریکی کارروائی کے دوران ایرانی جنرل سمیت 9افراد کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔اس غیریقینی صورتحال میں جہاں دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر پرا وہیں تیل اور سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15ہزار 78ڈالر پر پہنچنے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 93ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔دن میں ایک موقع پر سونے کی قیمتیں 5ماہ کی بلند ترین سطح 15ہزار 87ڈالر تک پہنچ گئیں تاہم دن کے اختتام پر قیمتوں میں نسبتاً استحکام دیکھنے کو ملا اور پیر کو دن کے اختتام پر فی اونس قیمت 15ہزار 78ڈالر رہی۔عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملا اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 26 سو روپے اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 93ہزار 400 روہے تک پہنچ گئی۔صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشید چاند نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے اور قیمت 1600ڈالر فی اونس تک پہنچنے کا امکان ہے۔انہوں نے سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ جب کبھی بھی دنیا میں بحرانی حالات ہوتے ہیں تو لوگ سونے کو سب سے محفوظ تصور کرتے ہیں اس میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں جس سے قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

