اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کو جنسی استحصال اور منشیات کی لعنت سے روکنے کے لیے کسی ادارے یا حکومت کو نہیں بلکہ پورے معاشرے کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے ‘زندگی ایپ’ کا افتتاح کیا جس کے ذریعے بچوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں اسکولوں کے اساتذہ اور والدین کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔حکومت نے انسداد منشیات کے حوالے سے ایک جامع پالیسی تیار کی ہے اور زندگی ایپ اس سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے جس پر منشیات پر قابو پانے کے حوالے سے تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔وزیر اعظم نے ایپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوری طاقت کے ساتھ اس منشیات کی عفریت کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ہمیں یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ ہم کسی محکمے، اینٹی نارکوٹکس فورس یا پولیس پر چھوڑ کر اس عفریت کو شکست دے سکتے ہیں بلکہ اس میں پوری قوم کو شامل ہونا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب معاشرے میں کینسر کی طرح پھیلنے والی لعنت کے خلاف قومیں مل کر کھڑی ہو جاتی ہیں تو پھر اس معاشرے کی جیت ہوتی ہے اور صرف ایک محکمہ اس طرح کی جنگ نہیں جیت سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے ہم ماں باپ کو آگاہی فراہم کریں گے کیونکہ کئی مرتبہ والدین کو بھی سمجھ نہیں آتا کہ بچہ اگر منشیات کا عادی ہو جائے تو کیا کریں اور انہیں جب تک سمجھ آتی ہے، اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے اور بچے منشیات کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اسکول کے اساتذہ، علما اور مساجد کے مولویوں کا بہت اہم کردار ہے اور جمعے کے خطبے میں بھی ہم اس حوالے سے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں۔انہوں نے آئس نشے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا نشہ ان اسکولوں میں زیادہ پھیل رہا ہے جن میں اشرافیہ کے بچے جاتے ہیں اور ایک مرتبہ نشے کی لت لگنے کے بعد بچوں کے مستقبل تباہ ہو جاتے ہیں اور پھر وہ دیگر نشہ آور اشیا کی جانب بھی راغب ہوتے ہیں۔وزیر اعظم نے معاشرے میں تیزی سے پھیلتے بچوں سے زیادتی اور جنسی استحصال کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے بھی عوام خصوصاً والدین کو آگاہی کی فراہمی پر زور دیا۔زندگی ایپ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسمارٹ فونز کے ذریعے اس ایپ کا اجرا کر رہے ہیں لیکن موبائل فون کے ذریعے ہی بچوں کے جنسی استحصال اور منشیات میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ دونوں موبائل فون سے منسلک ہیں جس سے بڑی تیزی سے تباہی پھیل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ابھی تک اس حوالے سے آگاہی نہیں ہے کہ یہ کس تیزی سے معاشرے میں پھیل رہی ہے، بچوں کے جنسی استحصال میں بھی ماں باپ شرم سے چپ ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ خاندان کی ساکھ مجروح ہو۔اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے والدین اور اساتذہ کی آگاہی کے لیے مرتب کردہ ایک کتابچے کا ذکر کرتے ہوئے وزرائے تعلیم کو ہدایت کی وہ اسکولوں میں انہیں تقسیم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خصوصاً اساتذہ اس کا ضرور مطالعہ کریں اور بچوں کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس اور اساتذہ کے ساتھ مل کر مہم چلائیں گے اور اس گھناو¿نے جرم میں ملوث مافیا کو قانون کی گرفت میں لا کر ان کی سپلائی لائن کو بند کریں گے۔’اس کام میں بے انتہا پیسہ ہے لہٰذا اس گھناو¿نے کام میں ملوث مافیا ہر کسی کو پیسہ کھلا دیتا ہے، ایک دو مرتبہ میں نے آئی جی خیبر پختونخوا کو ریڈ کرنے کو کہا تو پتہ چلا کہ پولیس کے اندر سے ہی وہاں پہلے سے چھاپے کی اطلاع پہنچ گئی تھی اور اسی لیے یہ بہت بڑا مسئلہ ہے’۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے جنسی استحصال ہمارے معاشرے کا بہت بڑا المیہ ہے اور مجھے ایک موقع پر یہ جان پر بہت شرمندگی ہوئی کہ چائلڈ پورنو گرافی کا شکار ملکوں میں ہم بھی سرفہرست ملکوں میں شامل ہیں لیکن ہمیں ان دونوں چیزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک ہمارا معاشرہ اکٹھا ہو کر اس کا مقابلہ نہیں کرے گا، اس وقت ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے کیونکہ یہ دونوں خرابیاں بہت تیزی سے ہمارے معاشرے میں سرائیت کر رہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

