لندن(ویب ڈیسک) مشہور برطانوی ماڈل تمارا اکیلسٹون کے 10 ارب روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے۔برطانیہ کے معروف فارمولا ون گروپ کے سابقہ چیف ایگزیکٹو برنی اکیلسٹون کی صاحبزادی و مقبول ماڈل تمارا اکیلسٹون کو ا±س وقت بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب ا±ن کی غیر موجودگی میں چور 10 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات چرا کر رفوچکر ہو گیا۔ماڈل کے ترجمان نے چوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم شخص کی جانب سے تمارا اکیلسٹون کے گھر پر چوری کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 10 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی انگوٹھی، بالیاں اور بریسلیٹ چرا لیے گئے۔ اس کارروائی کے بعد سے تمارا فیملی غصے کی کیفیت میں ہے تاہم اس ضمن میں نجی سیکیورٹی پولیس سے تعاون کر رہی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں چوری سے متعلق مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے مطلع کیا گیا تاحال تفتیش جاری ہے لیکن اب تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔’دی سن‘ نامی جریدے کے مطابق تمارا اکیلسٹون کے چوری شدہ زیوارات ا±ن کے والد نے انہیں شادی کے موقع پر بطور تحفہ دیئے تھے، یہ چوری کی واردات محض 50 منٹ میں ہوئی اور اس دوران کی گئی کہ جب تمارا اکیلسٹون کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے ملک سے باہر ہیں۔معروف جریدے کے مطابق کین سنگٹن ہوم مہنگی ترین جگہ سمجھی جاتی ہے جہاں تمارا نے 55 کمروں پر مشتمل گھر 9 ارب روپے میں خریدا تھا۔ اس جگہ کو دنیا بھر کی امیر شخصیات کا مسکن کہا جاتا ہے جہاں برطانوی شہزادے پرنس ہیری کی فیملی بھی رہا کرتی ہے جب کہ دنیا کی مشہور ترین کمپنیز کے روح رواں بھی وہیں رہائش پذیر ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

