لاہور (ویب ڈیسک)2019 میں ایشیاءکی 10 پ±رکشش ترین خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ لوگوں جسمانی صفات پر نہیں بلکہ ٹیلنٹ، میرٹ اور عقل کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے۔اداکارہ مہوش حیات نے 2019 میں ایشیائ کی پ±رکشش خواتین کی فہرست میں ٹاپ 10 پوزیشن پر آنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ انہیں پ±رکشش خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد بہت سے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے‘۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے خوش ہونا چاہیے کہ میں ایشیائ کی پ±رکشش خواتین کا حصہ بنی اور 10 سال قبل میں پہلی پاکستانی خاتون تھی جو اس فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی تھی‘۔مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ’ایک دوسرے سے موازنہ کرکے تعریف کرنا ٹھیک نہیں، لوگوں کو ا±ن کے ٹیلنٹ،میرٹ اور عقل کی بنیاد پر پرکھنا چاہیے نا کہ جسمانی صفات سے‘۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وقت تبدیل ہورہا ہے اور اس قسم کی فہرستوں کو ماضی میں ہی چھوڑ دینا چاہیے۔واضح رہے کہ برطانوی جریدے ’ویکلی ایسٹرن آئی‘ کی 2019 کی ٹاپ 10 پ±رکشش ایشین خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو بھی شامل کیا گیا تھا۔جاری کردہ فہرست میں ماہرہ خان ایشیائ کی پ±ر کشش خواتین میں چوتھے نمبر پر جب کہ اداکارہ مہوش حیات پ±رکشش چہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر شامل کیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

