کراچی (نیٹ نیوز) انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت نے بغاوت اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، عامر لیاقت، عامر خان اور شاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، ادھرآرٹلری میدان پولیس بھی ایم کیو ایم بانی سمیت آٹھ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ بغاوت اور ہنگامہ آرائی سے متعلق سماعت میں ایم کیوایم کے رہنما قمرمنصور شاہد پاشا گلفراز خٹک سمیت دیگرملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار، عامر خان، شاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ یہی نہیں ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے چھ اپریل کو پیش بھی کیا جائے۔ ادھر آرٹلری میدان پولیس نے بھی اے ٹی سی میں فاروق ستار ودیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق اشرف نور، عارف خان اوراکرم راجپوت سمیت گیارہ ملزمان روپوش ہیں جن کیخلاف مختلف اخبارات میں اشتہار شائع کرا دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے فاروق ستار اور عامرخان کے علاوہ بانی ایم کیو ایم سمیت آٹھ مفرور ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

